چینی صنعتی شعبے نے تیز رفتار پیداواری صلاحیت میں اضافے کو برقرار رکھا

ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے توانائی کے شعبے میں 8.49 پوائینٹ کی کمی ہوئی،صارفین کیلئے مال تیار کرنے والے صنعتی ادارے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قومی شماریات بیورو این بی ایس کے اعداد و شمار جاری

پیر 2 جنوری 2017 15:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء)چینی صنعتی شعبے نے اپنی تیز رفتار پیداواری صلاحیت میں اضافے کو برقرار رکھا، ،ماحولیاتی آلودگی قابو پانے کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں 8.49 پوائینٹ کی کمی ہوئی،چین میں صارفین کے لئیے مال تیار کرنے والے صنعتی ادارے، باقی اداروں کی نسبت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی صنعتی سرگرمیوں میں دسمبر کے دوران مسلسل پانچویں مہینے میں بھی وسعت اور تیزی دیکھنے میں آئی جو چین کی معیشیت کے استحکام کی نشاندہی کرتا ہے قومی شماریات بیورو این بی ایس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں پی ایم آئی یعنی پرچیزنگ منیجر انڈیکس کی شرح 4.51 رہی جو کہ نومبر میں 7.51 سے کم ہے مگر مسلسل پانچویں مہینے میں بھی یہ بلند شرح سے 50 پوائینٹ اوپر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور یہگزشتہ سال کی دوسری بلند شرح تھی ۔ پیداواری سب انڈیکس 3.53 رہا جو کہ نومبر کے 9.53 کے مقابلے میں کم تھا ۔ طلب کی شرح پچھلے مہینے کی شرح کے مقابلے میں ایک ہی سطح پر رہی جو کے اس سال کا سب سے بلند نقطہ ہے۔ این بی ایس کے مطابق یہ اس بات کی نشاندہی ہے کے چینی صنعتی شعبے نے اپنی تیز رفتار پیداواری صلاحیت میں اضافے کو برقرار رکھا ہے۔ این بی ایس کے ماہر شماریات چاّو چن کہی نے کہا کے کم پیداواراور اسکے برابر آرڈرز کا مطلب ، طلب اور پیداوار کے درمیان توازن کا ہونا ہے۔

جبکہ اسکے برعکس ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جاری لڑائی کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں 8.49 پوائینٹ کی کمی ہوئی۔ جس سے پیداوار میں کمی آئی۔ جشن بہار کے آنے کی وجہ سے صارفین کے لئیے مال تیار کرنے والے صنعتی ادارے، باقی اداروں کی نسبت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں