چادر اور چار دیواری کا درس ہمیں نہیں دیا جائے ہم انکی تقدس اچھی طر ح جانتے ہیں،برھان زئی قبائل

ملا عبیداللہ بڑیچ کی جانب سے عاقل کبدانی کی گرفتاری اور نوکنڈی عوام کے خلاف زیر افشاء الفاظ استعمال کر نے کی مذمت کرتے ہیں،مشترکہ پریس کانفرنس

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:35

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء)چادر اور چار دیواری کا درس ہمیں نہیں دیا جائے ہم انکی تقدس اچھی طر ح جانتے ہیں ملا عبیداللہ بڑیچ کی جانب سے عاقل کبدانی کی گرفتاری اور نوکنڈی عوام کے خلاف زیر افشاء الفاظ استعمال کر نے کی مذمت کرتے ہیں ۔دالبندین پریس کلب میں برھان زئی قبائل کی جانب سے ملک عنایت اللہ برھان زئی ،ملک صالح برھان زئی ،ملا محمد بخش برھان زئی ،حاجی ظاہر برھان زئی ،ضیاء الحق برھان زئی ،صدام حسین برھان زئی و دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز نوکنڈی میں سر عام لعل جان برھان زئی کو عاقل کبدانی ،اوریونس بڑیچ نے دن کے روشنی میں ڈکیتی کی کوشش میں قتل کردیا گیا ۔

اور نوکنڈی کے عوام نے جب رد عمل دکھا یا تو موصوف نے چادر اور چاردیواری کو درمیان لاکر عاقل کبدانی ،اور یونس بڑیچ کی حمایت اور نوکنڈی عوام کے خلاف زیر افشاء الفاظ استعمال کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں عاقل کبدانی کی کرتوتوں سے کون واقف نہیں ایک ڈاکو اور قاتل کی حمایت کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکو کا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے اور ہمارے اوپر دبا و ڈال کر خلاف ایف آئی آر کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا لعل جان برھان زئی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اسے ناجائز شہید کردیا گیا الٹا ہماری داد رسی کرنے کی بجائے وہ ڈاکو اور قاتل کی پشت پنائی کررہے ہیں انہوں نے کہا عاقل کبدانی گرفتار ہے اور یونس بڑیچ اور انکے ساتھیوں کو بھی فوری طور پر گرفتار کیا جائے اگر عاقل کبدانی اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنا چاہتا تھا ڈاکو اور قاتلوں کے پشت پنائی کرنے کی بجائے انھیں قبائل یا انتظامیہ کے حوالے کر دیتا ۔

(جاری ہے)

ہم نوکنڈی عوام کے شکر گزار ہے جنھوں نے بھر وقت احتجاج کر کے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کی تھی ۔کیو نکہ یہ لوگ جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزم ہے انہوں نے کہا ہم چاغی انتظامیہ کا شکر گزار ہے جنھوں نے عاقل کبدانی کو گرفتار کر لیا اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں یونس بڑیچ اور انکے ساتھیوں کو گرفتار کریں اور ہم امید رکھتے ہیں ہمیں عدالتیں انصاف دینگے۔اور ملا عبید اللہ بڑیچ کی جانب سے انکی حمایت میں بیان دینا قابل مذمت عمل ہے ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں