کھوکھر زیر میں فلٹر پلانٹ سے پانی چوری پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) کھوکھر زیر میں فلٹر پلانٹ سے پانی چوری کرنے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ انسپکٹر امتیاز احمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ظفر اقبال ، محمد ریاست ، ارشد محمود ، محمد بلال ، ظفر مرزا اور زیر خان ساکن کھو کھر زیر نے فلٹر پلانٹ وریامال سے پانی چوری کیا اور حکومت کو نقصان پہنچایا،جس پر اے ایس آئی مبشر بلال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں