چکوال، جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چوآسیدنشاہ پولیس نے عدالت کے حکم پر 10 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

خالد محمود نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ طارق محمود نے اس کی دکان سے اچھے تعلقات کی بنا ء پر 10لاکھ 64ہزار کا سودا خریدا اور اس کے بدلے میں چیک دیئے جنہیں کیش کروانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہو گئے ۔اے ایس آئی افتخار احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں