چکوال میں اے ون کیٹگری کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،ڈی سی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں اے ون کیٹگری کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں اے ون کیٹگری کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال ڈاکٹر غلام مرتضی اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بناناہے۔انہوں نے کہا کہ چار دیواری ، خاردار تار ، بیرئیر، ٹاور ، سی سی و ی ٹی وی کیمرے ، جنریٹر کی سہولت، سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی ، واک تھرو کیٹ ، میٹل ڈیٹکٹر اور لائٹس کے علاوہ تمام وہ انتظامات جو حکومتی پالیسی کے مطابق ہیں کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس تعلیمی اداروں میں بھرتی کیے جانے والے گارڈز کی تربیت کرے گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں