ڈپٹی کمشنر چکوال محمود جاوید بھٹی تبدیل،عمر جہانگیر کو ضلع چکوال کا نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

اتوار 22 جنوری 2017 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر چکوال محمود جاوید بھٹی کاتبادلہ ہو گیا ہے۔ ان کی جگہ پر سی ایس پی افسر عمر جہانگیر کو ضلع چکوال کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے ، عمر جہانگیر اس سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع چکوال بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محمود جاوید بھٹی بطور ڈی سی او دو سال قبل چکوال میں تعینات ہوئے اور ان کے دورہ تعیناتی کے دوران ہر شعبے میں نمایاں اور بھرپور ترقی ہوئی۔ یادگار شہداء ، باب شہدائے چکوال اوردیوار مہربانی کلمہ چوک ان کی یادگار نشانیاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ معمول کا تبادلہ ہے اور پنجاب میں چار دیگر اضلاع کے بھی ڈپٹی کمشنر تبدیل کیے گئے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں