چکوال، پولیس چکوال نے غیر قانونی افغانی کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

پیر 23 جنوری 2017 20:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) سٹی پولیس چکوال نے گشت کے دوران ناصرف غیر قانونی افغانی پٹھان کو گرفتار کیا بلکہ اس سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد شریف نے استغاثہ دیا کہ ملزم پہلوان خان ولد مہر خان ساکن فیصل کالونی چکوال سے جانچ پڑتال کے دوران اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور چار گولیاں برآمد کر کے گرفتار کیا تو ابتدائی تفتیش کے بعد جب اس سے پاکستان میں رہنے کا ثبوت اور اجازت نامہ طلب کیا گیا تو وہ کوئی دستاویزات فراہم نہ کر سکا جس پر اس کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور 14فارن ایکٹ کے تحت دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں