چکوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی بینکوں کوسکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

منگل 21 فروری 2017 17:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ نے منگل کے روز تمام بینکوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بینکوں میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ہائی الرٹ رکھیں۔

(جاری ہے)

بینک انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد ڈی پی او نے خبردار کیا کہ حکومت پنجاب سے منظور شدہ سیکیورٹی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈ رکھیں اور بینک کے اندر اور باہر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور دیگر سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کریں ۔

ڈی پی او نے تمام سرکل کے ڈی ایس پیز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میںبینکوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے بینکوں کی انتظامیہ کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں