پرانہ چمن میںبجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش تاجروں اور مکینوں کا شدید احتجاج

جمعرات 12 جنوری 2017 19:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) شہر سے متصل نئی آبادی، پرانہ چمن اور دیگر فیڈرروں پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف تاجروں اور نئی مکینوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چمن شہر سے متصل نئی آبادی، پرانہ چمن اور دیگر فیڈرروں پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں ،دوکانداروں اور تاجروں نے واپڈاہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بجلی کے طویل بندش کے خلاف واپڈا آفیسران کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ چمن کے گنجان آباد فیڈر نئی آبادی کا فیڈر پر خود ساختہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین نے کل واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا علان بھی کیا احتجاجی مظاہرین کا کہناتھا کہ نئی آبادی فیڈر جوکہ ایک شہری اور کاروباری فیڈر ہے اس فیڈر پر سینکڑوںتاجر و دوکاندار باقاعدہ طور پر کمرشل ریٹ پر بجلی کے بل بھی ادا کرتے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس کے باوجود نئی آبادی پر مسلسل کہی دنوں تک بجلی بند کی جاتی ہے جو خود ساختہ لوڈشیڈنگ ہے اور واپڈا آفیسران اپنے نااہلی چھپانے کیلئے کہی دنوں تک بجلی کی سپلائی معطل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہمارا روزگار تباہ اور پانی کا بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں عوام ایک ایک بوند پانی کیلئے میلوں دور سفر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں نئی آبادی فیڈر پر لوڈ کو کم کرنے کیلئے سٹی ٹو فیڈر بنایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود نئی آبادی فیڈر کا بجلی دیہاتوں کو یا تو من پسند علاقوں کو سپلائی کی جا رہی ہیں مظاہرین نے کہا کہ جب تک نئی آبادی فیڈر پر بجلی سپلائی ٹھیک نہیں کرائی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا کوینکہ بجلی بل وقت پر جمع کرانے کے باوجود بھی ہمیں بجلی نہیں دی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں