چمن, بنددرہ کوژک کے مقام پر بین الاقوامی شاہراہ کھول دی گئی مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 16 جنوری 2017 20:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)تین روز سے بنددرہ کوژک کے مقام پر بین الاقوامی شاہراہ کھول دی گئی آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر کاشف ،ریسالدار میجر حاجی بصیر خان ، بی اینڈ آر اور این ایچ اے حکام کے کوششوں سے آج شام کو کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سردی کی پراوہ کئے بغیر درہ کوژک میں شاہراہ کھولنے کے کام کا خود نگرانی کر رہے تھے جس کی بدولت آج شام کو کوئٹہ چمن شاہراہ کھول دی گئی تین دن سے مسلسل شاہراہ میں پھنسے ہوئے مسافروں اور ڈرائیوروں میں ٹریفک بحال ہونے پرخوشی کی لہر دوڑ گئی اور کوئٹہ چمن شاہراہ پرسر توڑ کوششوں کے بعد ٹرفیک بحال ہوئی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں