چمن، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ نے بر وقت امدادی کاروائی کر کے شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دی،تاجر رہنما

منگل 17 جنوری 2017 20:29

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدرمحمد صادق اچکزئی ، داد شاہ پژواک اور دیگر عہد یداروں اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبد اللہ قیصر خان ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر کاشف ،ریسالدار میجر عبد البصیر اور ایس ڈی او بی اینڈ آر انجینئر عبد الرشید اچکزئی اور سکیورٹی فورسز کے جوان داد کے مستحق ہے انھوں نے گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل درہ کوژک میں خود برف ہٹانے کے کام کا نگرانی کی اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبد اللہ قیصر خان ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر کاشف ،ریسالدار میجر عبد البصیر اور ایس ڈی او بی اینڈ آر انجینئر عبد الرشید اچکزئی نے محنت اور قربانی سے دن رات اور سردی کی پرواہ کئے بغیر مسافروں کیلئے شاہراہ کھول دیا جس پر ہم تمام اہلیان چمن خراج تحسین پیش کرتے ہیں شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام ابھی تک بد ستور جاری ہے جس کی وجہ سے انجمن تاجران اورعوام نے آفیسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبد اللہ قیصر خان ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر کاشف ،ریسالدار میجر عبد البصیر اور ایس ڈی او بی اینڈ آر انجینئر عبد الرشید اچکزئی بر وقت امدادی کام شروع نہ کرتے تو ابھی تک کوئٹہ چمن شاہراہ بند رہتی اور اس میں پھنسے ہوئے مسافر اور ڈرائیوروں کا جان بھی چلے جانے کا شدید خطرات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں