چمن،اقراء مڈل سکول میں سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں تقریب ،

منگل 17 جنوری 2017 20:29

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء)اقراء فیلو شف مڈل سکول چمن میں سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوا اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی انجمن تاجران کے ضلعی صدر محمد صادق اچکزئی اور صدر تقریب آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوی سی ایشن ضلع قلعہ عبد اللہ چمن کے سرپرست اعلیٰ ولایت خان اچکزئی تھے تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل تھے جس میں قبائلی رہنما ملک عبد الخالق غبیزئی، نورزئی قوم کے سربراہ مجاہد خان نورزئی ، اہل سنت و جماعت کے ضلعی رہنما ، انجمن تاجران کے رہنما صاحب خان،بہادر خان،پرائیویٹ سکولز کے رہنما حاجی عبد الہادی ،بسم اللہ خان، اور سکول کے بچوں کے والدین کی بڑی تعداداور معززین شامل تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی اور سکلو کے بچوں نے نعت ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کئے اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا دار و مدار تعلیم ہی کی بدولت ہے اقرا ء فیلو شپ مڈل سکول نے مسلسل بیش سال قاری عطا و اللہ کے زیر نگرانی تعلیمی میدان میں جتنی خدمات سر انجام دئیے ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے آخر میں ادارے کے سربراہ قاری عطا و اللہ نے ادارے کے علمی میدان میں دئے گئے خدمات سے تمام مہمانوں کو آگاہ کیا تقریب کے آخر میں مہمانوں نے طلباء میں انعمات تقسیم کئے اور ادارے کی طرف سے تمام مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کیے گئے اور ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں