چمن, عوام کا لوکل سرٹیفیکٹ کی اجرا ء پر بندش کیخلاف شدید احتجاج

بے جاء شرائط اور قواعد کے خلاف شدیدنعرہ بازی

بدھ 18 جنوری 2017 21:35

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء)اہلیان چمن کا لوکل سرٹیفکیٹ کی اجراء کے بندش کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق آج چمن شہرمیں شہریوں اور مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چمن کے عوام کیلئے گزشتہ 8مہینوں سے لوکل سرٹیفیکٹ کی اجرا ء پر بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا احتجاجی ریلی تحصیل کچہری کے سامنے سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ضلعی کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی جس میں مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کا حصول لوکل سرٹیفیکٹ کیلئے عائد کئے گئے بے جاء شرائط اور قواعد کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے سے کونسلر محمد علی، سماجی ورکر حمید اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل سرٹیفیکٹ ہر شہری کا ایک بنیادی حق ہوتا ہے اور اس حق سے شہریوں کو محروم کرنا ظلم ہے لوکل سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے دو درجن سے زائد شرائط پورے کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہیں اور ایسا نظام ملک کے کسی بھی شہر میں نافذ العمل نہیں لیکن یہاں عوام کو کبھی شناختی کارڈ تو کبھی لوکل کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے عوام اپنا سارے کاروبار چھوڑ کر مہینوں لوکل اور شناختی کارڈبنانے پر لگا دیتے ہیں لیکن اس کے باوجودعوام قومی دستاویزات بنانے سے قاصر ہے جبکہ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل با آسانی جاری کئے جا رہے ہیں لیکن مقامی شہریوں کیلئے لوکل کااجراء بند کیا گیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے لوکل سرٹیفیکٹ کا شرط ختم کیا جائے یا مقامی شہریوں کیلئے جلد از جلدلوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے بے جاء شرائط ختم اورلوکل کا اجراء شروع کیا جائے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں