چمن‘درجنوں افراد کامختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 23:02

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)بوغرہ پشتونستان کلی دولت آباد چمن میں درجنوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی سیکرٹری شیرعلی اچکزئی ،ناظم محمد ظاہر نورزئی ،حاجی دارواچکزئی ،مولوی محمد حسن ،نصیب اللہ اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشتونخوامیپ کے ہرقسم زئی اور خیلی اور تعصب سے بالاتر ہے پشتونخوامیپ کے دور حکومت میں عوام کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ساتھ ہی امن وامان کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں شمولیتی پروگرام میں حاجی جانان عشیزئی ،حاجی دولت عشیزئی ،محمد عمر آکا ادوزئی ،داروخان متکزئی ،فائیک علی زئی کے ساتھ 45 کارکنوںنے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں