ماسٹر پلان کی تکمیل کیلئے کام تیزکیاجائے گا علاقے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کیاجائے گا

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرحامد خان اچکزئی کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:56

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء وصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹرحامد خان اچکزئی نے کہاہے کہ ماسٹر پلان کی تکمیل کیلئے کام تیزکیاجائے گا علاقے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ملاقات کیلئے آنے والے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے ممبر وڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک برات خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں مختلف مسائل زیر بحث آئے اور ملک برات خان اچکزئی نے ماسٹر پلان کے حوالے سے بتایاکہ ماسٹر پلان تعطیل کا شکار ہونے سے علاقے کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے انہوںنے مزیدبتایاکہ علاقے کے عوام کا ماسٹر پلان سے کافی امیدیں وابستہ ہے اور ماسٹر پلان کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیداہونگے اور انہوںنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایاکہ جن ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہوئی ہے اس پر ملک برات خان نے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامدخان اچکزئی کا شکریہ اداکیا اور جوجاری ہے ان کی تکمیل میں تیزی لانے کی درخواست کی جس پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور چمن شہر میں ضلع قلعہ عبداللہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور علاقے کے عوام کیلئے ہرسہولت میسرکرنے کیلئے پشتونخوامیپ کے نمائندے کوشاں ہے انہوںنے مزیدکہاکہ ماسٹر پلان سے علاقے میں خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا جس سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں گیس سروے بھی تقریبا مکمل ہوچکاہے اور بہت جلد کام بھی شروع ہوگا انہوںنے مزیدکہاکہ چمن شہر کیلئے کیڈٹ کالج کا قیام کیلئے کام جاری ہے جس کو جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا اور چمن کیلئے یونیورسٹی کا قیام بھی بہت جلد ممکن بنایاجائے گا جس کیلئے علاقے کے عوام کی تعاون کا بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور اس کے پشتونخوامیپ کا عوام سے کئے گئے تعلیم کیلئے وعدے عہد وفا ہونگے آخر میں ملک برات خان اچکزئی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا اور گیس کیلئے سروے مکمل ہونے پر بھی ڈاکٹرحامد خان اچکزئی اور پارٹی چیئرمین محترم مشرمحمود خان اچکزئی کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا جن کی کوششوں سے چمن ضلع قلعہ عبداللہ کا دیرینہ خواہش گیس کی پوری ہوگئی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں