چمن, تاجر برادری عوام کو لوکل سرٹیفیکٹ کے حصول سے بیزارہوچکے ہیں, حاجی جمال شاہ

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)مرکزی انجمن تاجران و دوکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ، بانی محمد ہاشم ،چیر مین حبیب اللہ اچکزئی،حاجی شکور خان،جبار خان، بہادر خان ، سردار ولی،حاجی واحد ، امان اللہ،حاجی ثناو اللہ ،نیک محمد ،شکور خان اچکزئی و دیگر اراکین کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چمن کے تاجر برادری اور عوام کو لوکل سرٹیفیکٹ کے حصول سے بیزارہوچکے ہیں لوکل سرٹیفیکٹ پر غیر ضروری شرائط نے تاجروں اور عوام کو زہنی کوفت کا شکار کیا ہوا ہے جو چمن کے عوام کیلئے کسی المیے سے کم نہیں ہے چمن شہر آبادی کے لحاظ سے بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اس کے باوجود عوام کیلئے لوکل سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے بے جاء پابندی لگا رکھی ہیں بیان کے آخر میں انجمن تاجران نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین المیے کا نوٹس لیا جائے اگر اسی طرح صورتحال رہی تو انجمن تاجران و دوکاندارن احتجاج سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں