بڑی فصلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 77.49 فیصد کا نمایاں اضافہ

پیر 6 مئی 2013 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران بڑی فصلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 77.49 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ سال میں زرعی پیداوار کی امدادی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے زرعی آمدنی 3899 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسی عرصہ کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی مالیت 1051 ارب روپے سے بڑھ کر 2204 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مالی سال 2008-09ء تا 2011-12ء کے دوران بڑی اور نقد آور فصلوں کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ نہ کیا جا سکا بلکہ بعض موسمی تغیرات کی وجہ سے زیر کاشت رقبہ میں معمولی کمی واقع ہونے کے باوجود زرعی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کی بنیادی وجہ امدادی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں