ٹیچرزایسوسی ایشن باچاخان یونیورسٹی کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

جمعہ 13 جنوری 2017 15:07

چارسدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء)باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ٹیچرز ایسوی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل مروت نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے نئی کابینہ کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ یونیورسٹی اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائے اور اس حوالے سے اپنی بھرپور توانائی برائے کا ر لانے میں کوئی کو تاہی نہ کرے۔

نو منتخب صدر ڈاکٹر حافظ حسین گلاب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر واجد علی شاہ نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں اساتذہ کرام اٴْنہیں یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ نے پروفیسر ڈاکٹر فضل رحیم مروت کی خدمات کو سراہا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں