چیچہ وطنی ، کسووال میں چچا نے رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 23 جنوری 2017 15:33

چیچہ وطنی ، کسووال میں چچا نے رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) چیچہ وطنی کے علاقہ کسووال میں چچا نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی نوجوان بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کے مطابق گاؤں10،چودہ ایل کا رہائشی رینجرز کا ملازم بوٹا مسیح اپنی 18سالہ بیٹی صائمہ کی شادی برادری کے باہر کرنا چاہتا تھاتاہم مقتولہ کے چچا نذیر عرف لالی کی خواہش تھی کہ اسکی شادی برادری میں ہی کی جائے ،اسی تنازعہ پر جھگڑے کے بعد ملزم نذیر عرف لالی نے اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے اسکی بھتیجی صائمہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور طبی امدادسے قبل ہی دم توڑ گئی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں