ریونیو افسران واجبات کی وصولی کے لئے اپنی پور صلاحیتوں کا استعمال کریں، کمشنر

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:37

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پور صلاحیتوں کا استعمال کریں -یہ ہدایت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں منعقد ریو نیو افسران کی صدارت کرتے ہوئے کی -انہوں نے کہا کہ سول سروس آرڈیننس 2016کے نفاذ کے بعد متعلقہ افسران کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہیں جن کی ادائیگی کے لئے حکومت و سائل اور اختیارات بھی دے رہی ہے -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان اللہ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری رفیق ،اے ڈی سی جیز اور اسسٹنٹ کمشنر زبھی موجود تھی-کمشنر نے مذکورہ نظام میں مزید قابل عمل اصلاحات کے لئے سفارشات و تجاویز طلب کر لیں-

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں