پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو عوام کا حقیقی مسیحا بن کرخدمت کرنا ہو گی ،بابر حیات تارڑ

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:37

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)-ساہیوال میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو عوام کا حقیقی مسیحا بن کرخدمت کرنا ہو گی ،ان خیالا ت کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے مذکورہ ہسپتال کے تعمیراتی و اصلاحی پراجیکٹ کا دورہ کرنے کے دوران مختلف ڈاکٹرز اور معاون عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال علاقے کی کثیر آبادی کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے خطیر رقم خرچ کرتی ہے، اس لئے یہ ممکن ہی نہیںکہ اس شعبے کو نظر انداز کیاجائے یا مریضوں کو لا پروا قسم کے ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے ،اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ظفر حسین تنویر ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس و دیگر افسران موجود تھے -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں