چیچہ وطنی،چھٹی قومی مردم و خانہ شماری کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

پیر 16 جنوری 2017 17:18

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)چھٹی قومی مردم و خانہ شماری امسال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کی جا رہی ہے اس سلسلے میںساہیوال ڈویژن کے کمشنر آفس میں گذشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہو ا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کی جبکہ مردم و خانہ شماری سے متعلق تفصیلات عارف انو ربلوچ صوبائی کمشنر شماریات نے پیش کیں،کمشنر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی مہم ہے ،اس مہم کے نتائج کی بنیاد پر ہم اپنے معاشی و سماجی اہداف مقرر کر سکیں گے ،ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اس نوعیت کی بنیادی معلومات بے حد ضروری ہیں جو ہمیں قومی منصوبہ بندی مرتب کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے ،اجلاس میں شریک ڈی سی شوکت علی کھچی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر ،ڈائریکٹر ایلیمنٹری سکولز ایجوکیشن سید راشد لطیف سمیت ڈویژن کی انتظامیہ موجود تھی جبکہ ڈی سی اوکاڑہ سقراط امان اللہ اور ڈی سی پاکپتن عرفان احمد ویڈیو لنگ کے ذریعے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں