چیچہ وطنی،شاعر منیر نیازی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

پیر 16 جنوری 2017 17:18

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)سماجی تنظیم آواز سوسائٹی کے زیر اہتمام شاعر منیر نیازی کی یاد میں تقریب ’’بیاد منیر ‘‘ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر سید محمد اکبر شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی میئر کارپوریشن چوہدری ساجد نعیم ہیپی تھے ،تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار شیخ ،شاعر ایزد عزیز ،مشتاق عادل کاٹھیا ،صدر آواز سوسائٹی چوہدری باسط رفیق ،شفیق بٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی ،ستار خاں ،امتیاز احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے منیر نیازی کی ساہیوال کے حوالے سے یادیں تازہ کیں،انہوں نے کہا کہ منیر نیازی کی شاعری میں اداسی ،فراق ،بچھڑنے کا ذکر ملتا ہے،مقرر ین نے منیر نیازی کے علاوہ مجید احمد ،ساحر لدھیانوی کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں