مکان کی چھت گرنے سی4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

بدھ 18 جنوری 2017 21:05

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) چیچہ وطنی کے علاقہ کسووال میںکچے مکان کی چھت گرنے سے 4خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع کے مطابق آبادی سیال میں مقیم فیملی کے افراد اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی جس سے منور احمداس کی بیوی سکینہ بی بی اور تین دیگر خواتین گلنازبی بی،ارشاد بی بی اور ردہ بی بی ملنے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں