زراعت میں ساہیوال ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے،کمشنر

جمعہ 20 جنوری 2017 17:59

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈویژنل ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کا تیسرا ماہانہ اجلاس کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہواجس میں ڈویژن میں کاشت کی جانے والی اہم فصلوں کی صورتحال اور زرعی قرضہ جات سمیت جدید زراعت سے متعلق معاملات تفصیل سے زیر بحث لائے گئے۔کمشنر نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے جس کی پیداوار سے نہ صرف ملک کے دیگر صوبوں کی معاشی و غذائی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں بلکہ یہاں پیدا ہونے والی مختلف فصلوں سے قومی معیشت کا ایک خاص حصہ مکمل ہوتا ہے۔

اسی طرح زراعت میں ساہیوال ڈویژن ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے کی حالت بہتر بنانے اور قومی پیداوار میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ہمیں مربوط کوشش کرناہو گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالغفور غفاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں کاشت کی جانے والی اہم فصلوں گندم ،مکئی (خزاں)اور آلو ہدف سے زیادہ کاشت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گندم 12لاکھ 26ہزار 450،مکئی 3لاکھ46ہزار 459اور آلو 2لاکھ 78ہزار 515رقبہ پر کاشت کی گئیں ہیں جبکہ پیاز ،لہسن اور ٹماٹر زیر کاشت ہیں -مذکورہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھواور اے ڈی سی جی اوکاڑہ صبا اصغر کے علاہو ایڈیشنل کمشنر رابطہ میاں محمد جمیل اوراے سی ریونیو ایوب بخاری و دیگر افسران نے زراعت کی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں -واضح رہے کہ زرعی قرضہ جات اور کسا ن پیکج کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس چند روز میںکمشنر کی زیر صدارت منعقد ہو گا علاوہ ازیں اگلے چند روز میں ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ٹیسٹ پروڈکشن کے سلسلے میں ساہیوال کے مختلف علاقوں میں جزوی لوڈ شیڈنگ ہونے کے امکانات ہیں جن کی تفصیلات سے شہریوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں