چیچہ وطنی، رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 23 جنوری 2017 16:18

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں چچا نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے گاؤں10، چودہ ایل کا رہائشی بوٹا مسیح اپنی 18سالہ بیٹی صائمہ کی شادی برادری کے باہر کرنا چاہتا تھاتاہم مقتولہ کے چچا نذیر عرف لالی کی خواہش تھی کہ اسکی شادی برادری میں ہی کی جائے ،اسی تنازعہ پر جھگڑے کے بعد ملزم نذیر عرف لالی نے اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے اسکی بھتیجی صائمہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں