وزیر خوراک بلال یاسین کا دودھ کے نجی کولیکشن پوائنٹ کا اچانک دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر مرکز سیل

منگل 24 جنوری 2017 19:46

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے منگل کو ساہیوال کے نزدیک بائی پاس پر دودھ کے نجی کولیکشن پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا،صفائی کے ناقص انتظامات اور دودھ میں غیر قانونی طور پر کریم نکالنے کے جرم کے پیش نظر مذکورہ مرکز کو سیل کر دیا گیا ، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر انسانی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے او رانہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھا کر صو بہ بھر میںپھیلا یا جا ر ہا ہے جس میں شہریوں کی صحت و جان کی حفاظت کیلئے نہایت سنجیدگی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں