ْکمشنر ساہیوال کاڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

پیر 13 فروری 2017 15:21

چیچہ وطنی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ،انہوں نے ہسپتال میں مکمل کئے جانے والے تزئین و مرمت کے کام کا جائزہ لیا اور نئے زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے اس بڑے منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ علاج معالجے کا بہترین مرکز ثابت ہو،قبل ازیں انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مضامین پڑھانے والے پروفیسرز سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں اچھا شہری اور محب وطن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں