ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو ہو گا

جمعرات 16 فروری 2017 19:25

چیچہ وطنی۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی ساہیوال کا اجلاس ڈ ی سی آفس میں 18فروری کو 12بجے دوپہر کمیٹی روم میں منعقد ہو گا ،جس میں امن وعامہ کی صورتحال اور ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا جائے گا ،مذکورہ اجلاس میں صوبائی وزیر ندیم کامران ،ایم این اے پیر عمران شاہ ،چوہدری محمد اشرف،محمد منیر اظہر ،ایم پی اے خصر حیات کھگہ،ملک ارشد،ارشد خاں لودھی ،ارشد جٹ ،محمد حنیف جٹ بھی و دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں