جیل ملازمین کی فلاح و بہبود محکمے کی ترجیحات میں شامل ہے ، چوہدری نوید رئوف

جمعہ 17 فروری 2017 16:15

چیچہ وطنی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن چوہدری نوید رئوف نے کہا کہ جیل ملازمین کی فلاح و بہبود محکمے کی ترجیحات میں شامل ہے -ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے ادا رکریں،وہ اپنے دفتر میں محکمے کی طرف سے جاری ہونے والے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے دیگر سٹاف ممبرز اپنے بچوں کو بہترین اور جدید تعلیم سے آراستہ کریں اور انہیں اس معیار پر لائیں کہ وہ بھی تعلیمی وظائف کے حقدار ٹھہریں،سپرنٹنڈنٹ نیو سنٹرل جیل کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں