نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کیلئے انتظامیہ کے دست وبازو بنیں

ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کا چیئر مین یونین کونسلزکے اجلاس سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 23:25

چیچہ وطنی۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنرساہیوال شوکت علی کھچی اور ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے چیچہ وطنی میںمنتخب چیئر مین یونین کونسلز،نمبرداروں اور چوکیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ منتخب نمائندے ،نمبردار اور عوام حکومت و انتظامیہ کی آنکھیں اور کان ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم یکجان ہے ، تمام افراد اس سلسلہ میں نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کیلئے انتظامیہ کے دست وبازو بنیں،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عامر نذیر کھچی اور چیف آفیسر چوہدری زبیر احمد بھی موجود تھے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں