چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں اشتہاریوں سمیت جرائم میں ملوث 148 افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 20:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چنیوٹ پولیس نے گزشتہ پندرہ دنوں میں مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث 148 افراد کو گرفتار کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلا ف کریک ڈائون کرتے ہوئی74 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے 12 مجرمان اشتہاری کیٹگری Aجبکہ 62 مجرمان اشتہاری کیٹگری B کے ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 23 مقدمات درج کرکے 52 کلوگرام چرس،5 کلوافیون،175 لیٹر شراب معہ 1 چالو بھٹی برآمد کرکی27ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16 مقدمات درج کرکی11 پسٹل،3 بندوقیں،2رائفلیں معہ 73 کارتوس برآمد کرکے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 11افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کو اطلاع دیے بغیر مکان کرایہ پر دینے پر 13 افرادکو گرفتار کرلیاگیا۔حساس تنصیبات کی ناقص سیکیورٹی پر 7 افرادکو گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں