شریف خاندان کے افراد پاکستان کے قومی وسائل پرہاتھ صاف کرکے بیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں ، محمد عمران عاربی

منگل 17 جنوری 2017 22:18

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن محمد عمران عاربی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شریف خاندان کے افراد پاکستان کے قومی وسائل پرہاتھ صاف کرتے اور ان پیسوں سے بیرون ملک جائیداد یں بناتے رہے ۔وہ یہ پیسہ بیرون ملک کس طرح لے کرگئے اس کاان کے پاس کوئی معقول جواب نہیں ہے ۔

حکمران جماعت کے کیمپ میں بیٹھے بونوں کے بیانات سے حقائق مسخ نہیں ہوں گے ۔پاکستان کاپیسہ ہضم نہیں ہوگا،قومی چوراحتساب کے شکنجے میں ضرورآئیں گے ۔ حکمران خاندان کی مالی بدعنوانی ،امانت میں خیانت اوربدترین دروغ گوئی کابھانڈا پاناما لیک نے پھوڑا ہے ۔بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کوبھی حکمران مستردنہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرحکمران سچے ہوتے توانہوں نے اب تک بی بی سی کوعدالتی نوٹس بھجوادیا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے موقف میں بار بار تبدیلی آتی ہے ،وہ عدالت میں اپنا دفاع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔جھوٹ ہرقیمت پربے آبروہوگااورسچائی کی جیت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کرپشن کیخلاف بیدارکرنے اوراحتساب کاراستہ ہموارکرنے کاکریڈٹ کپتان عمران خان کوجاتا ہے ۔امیدکرتے ہیں آئندہ انتخابات میں کوئی بدعنوان قومی یاصوبائی اسمبلی کاممبر منتخب نہیںہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی دوڑ میں شریک نہیں ،انہوں نے اقدار کی سیاست کوفروغ دیا ۔عوام عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں کیونکہ ان کادامن صاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن سے پاک نیاپاکستان ضروربنے گا،جہاں انصاف کی فراوانی ہوگی اورکوئی بھی طاقتورکسی کمزورکے ساتھ زیادتی کاارتکاب کر نے کی جسارت نہیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں