امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کا مو لانا عبدالحفیظ مکی ؒ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور دلی صدمے کا اظہار

ملک وملت کے لیے دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی

منگل 17 جنوری 2017 22:18

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیا س چنیوٹی (ایم پی ای)نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی ،جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،ڈپٹی سیکرٹری صاحبزادہ محمد قادری ،قا ری احمد علی ندیم ،محمد حنیف مغل ،محمد اعجاز شاکری،قا ری محمد سلمان عثمانی و دیگر نے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مو لانا عبدالحفیظ مکی ؒ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت اور اسلام کے لیے عظیم سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ملک وملت کے لیے دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم مربی اور بزرگ عالم دین پیر طریقت لا کھوں مریدین کے مرشداور دینی سماج اپنے محسن اور سرپرست سے محروم ہو گئے ان رہنمائوں نے کہا کہ عالم دنیا ایک ایسی ہستی سے محروم ہو گیا ہے جس کا خلاء صدیوں میں بھی پورا نہیں کیا جا سکتا مولانا عبد الحفیظ مکی صاحب رحمہ اللہ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ وترویج اور امت اسلام کی اصلاح کے لئے وقف کی اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ہرکونے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ان کے لاکہوں متوسلین دین اسلام کی تبلیغ میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ رب العالمین حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام روحانی ونسلی پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ،علا وہ ازیں دفتر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ متصل مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگر و جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں حضرت کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنسزز کا انعقاد کیا گیا اور قر آن خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں