مولاناسلیم اللہ خان کی یاد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)مولاناسلیم اللہ خان کی یاد میںمدرسہ انوار القران قادر آباد چنیوٹ میں ایک تعزیتی سیمینا رمنعقد ہوا،سیمنار میںضلع بھر کے علماء نے شرکت کی، اس موقع پر علماء کا کہنا تھاکہ مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا محمد عبدالحفیظ مکی کی وفات عملی دنیا اور اہل ایمان کے لیے عظیم سانحہ ونقصان ہے، مولانا شیخ الحدیث سلیم اللہ خان کی جیسی فعال زندگی کیسی کی نہیں دیکھی، وہ علما کرام اور شاگردوں سے محبت وپیار کا رشتہ رکھتے تھے، تدریس کے میدان میں بے مثل تھے ،ان کی دینی وتدریسی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، مولانا کی پون صدی کی عظیم علمی ،ملی ،دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علما نے کہا کہ ایسے اکابر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ،وفاق المدارس عربیہ کو منظم کرنے کے لیے ان کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہے، تدریس کے میدان میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا، وفاق المدارس کی صورت میں جو تحفہ انہوںنے ہم کو دیا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں ،سیمینار میں مولانا قاری عبدلحمید حامد ،مولنا سیف اللہ خالد مسعولین وفاق لمدارس چنیوٹ ،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی ،مولانا قاری محد بدر عالم چنیوٹی ،مولانا قاری عبدالکریم ،مولانا غلام مصطفی ، مولانامحمد احمد دین پوری سمیت ضلع بھر کے درجنوں علماء نے شرکت کی ،سیمینار کے آخر میں مولانا سلیم اللہ خان اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبدلحفیظ مکی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں