سیدنا غوث الاعظم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، علامہ امتیاز احمد حقانی

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)سیدنا غوث الاعظم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اولیاء اللہ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو عشق رسول سے منور کیا ، ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے رہنما علامہ امتیاز احمد حقانی معروف عالم دین فقیر صفدر حسین حامد صاحبزادہ خواجہ معین الدین اور دیگر علماء کرام نے جامعہ مسجد کھوکھرانوالی میں حضرت سیدنا غوث الاعظم کی یاد میں منعقدہ ایک روحانی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر علامہ امتیاز احمد حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اپنے دلوں کو عشق رسول سے منور کرنا چاہیے، گناہوں سے توبہ کرکے اللہ سے لو ح لگانی ہو گی، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق گزاری ،آج آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا نعم الدین فقیر صفدر حسین حامد نے بھی آپ کی حالات زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں