بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی144 ویں یوم ولات کے سلسلہ میں تقریب

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)تحریک پاکستان کے رہنما اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی144 ویں یوم ولات کے سلسلہ میں آپ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چنیوٹ شہر کے صحافیوں پیرزادہ اقبال حسین، چوہدری غلام رسول شاکر،ملک محمد علی، کاشف سرور شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی خالد محمود پیرزادہ رانا عارف سرفراز علی بھٹی اور دیگر صحافیوں نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا اور صاف ستھری صحافت پیش کی ،آپ کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا ظفر علی خان ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے، قیام پاکستان کے دوران آپ کی خدمات قابل ستائش تھیں، آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں