ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

جمعرات 19 جنوری 2017 19:52

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) شو روم پر ڈکیتی کرنے والے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دو نامعلوم ڈاکو بنگلہ روڈ پر احمد موٹرز شو روم پر داخل ہو گئے اورگن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی فرار ہونے کی کوشش کی تو اسی دوران شو روم کے مالک نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا شور مچانے پر اہل علاقہ بھی اکٹھے ہو گئے اور پکڑے جانے والے ڈاکو کی چھترول کی اور بعد میں تھانہ لالیاں کے سپر د کر دیا پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لیں پولیس نے فرار ہو نے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں