ْ ڈپٹی کمشنرکی کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی وصولی اور دیگر معاملات حل کرانے کی یقین دہانی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:54

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔جس میں محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشتکاران نے بھی شرکت کی۔شاہد حسین ڈپٹی ڈریکٹر زراعت چنیوٹ نے بتایا کہ ضلع میں12 1/2 ایکڑ تک کے کاشتکاران کو بلاسود قرضے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ گائوں گائوں جا کر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کر رہا ہے ۔ضلع میں گندم کی فصل درست حالت میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی وصولی اور دیگر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ کسانوں کے لئے کھادیں سبسڈی ریٹ پر فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے اور کسی کو مہنگی کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔جو مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت پر کھاد فروخت کرے اس کو جرمانہ کیا جائے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں