پچاس سالہ شخص نے پٹرول چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی،ہسپتال منتقل

جمعہ 20 جنوری 2017 18:21

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)پچاس سالہ شخص نے پٹرول چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی، تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محمد راجیوالی کے رہائشی محمد وقاص جس کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جاتا اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ریسکیو1122عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وقاص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کی بنا پر اس کو الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں