چنیوٹ میں پانچ روزہ پولیومہم اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:21

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ضلعچنیوٹ میں جاری پانچ روزہ پولیومہم اختتام پذیر ہو گئی محکمہ صحت کے عملہ نے تقریباً تین لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ اختر بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمشتاق بشیر عاکف کی زیر نگرانی شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم ختم ہو گئی ۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں بلا ل ٹریولز ختم نبوت چوک ،چوک جتوتھان چوک، لاری اڈا، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر مقاما ت پر خصوصی کیمپ لگائے گئے تھے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں