تعلیمی ادارے قادیانیوں کی تحویل میں دیئے تو ملک گیر احتجاج کرینگے ، مولانا غلام مصطفی

فوری طور پر اسلام آباد میں شعبہ فزکس کو عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے سے باز رہے ، مرکزی رہنما مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 20 جنوری 2017 18:43

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) حکومت نے چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کی تحویل میں دیئے تو ملک گیر سطح پر احتجاج شروع ہو جائے گا حکومت اسلام آباد میں قادیانی سائنس دان عبدالسلام کے نام سے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو منسوب کرنے سے باز رہے ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا غلام مصطفی نے مسلم کالونی چناب نگر میں خطاب جمعتہ المبارک کے موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد میں شعبہ فزکس کو عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے سے باز رہے اس حکومتی اقدام سے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت چناب نگر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا بھی نوٹس لے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ قادیانی چناب نگر کے اندر اپنی سٹیٹ بنا رکھے ہیں اور وہاں پر مسلمانوں کو بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے حکومت چناب نگر کے تعلیم ادارے و کالج قادیانیوں کو واپس نہ کرے اس موقع پرصدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی اور ان کی ختم نبوت اور دینی حوالے سے خدمات پر بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں