ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خاں کی زیر صدارت اورسیز پاکستانیزکمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خاں کی زیر صدارت اورسیز پاکستانیزکمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔جس میںمہرمحمد ممتازڈسٹرکٹ اٹارنی ،شیخ محمد اقبال ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ، محمد امتیازملک اورسیزکلرک اور دیگر ممبران اور شکایت کنندگان نے شرکت کی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

تمام فریقین کے مئوقف کو سنا گیا۔اورضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ میں کل 15شکایات موصول ہوئیں جن میں سی12 کے فیصلے کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی نے شکایات کنندگان کے 2کروڑ 32لاکھ70ہزار روپے کے علاوہ 65مرلہ زمین بھی بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیز کو واپس دلوائے ہیں۔ اس موقع پر شکایت کنندگان کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام نے اوور سیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی خصوصی کاوش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں