ای ڈی او ہیلتھ چنیوٹ کے سول ہسپتال میں صحافیوں کو حادثات کی معلومات اور ہسپتال میں کمرہ چلانے سے منع کرنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج ‘ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ای ڈی او ہیلتھ چنیوٹ کی طرف سے سول ہسپتال چنیوٹ میں صحافیوں کو حادثات کی معلومات اور ہسپتال کے اندر کمرہ چلانے سے منع کرنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ای ڈی او چنیوٹ اختر بلوچ اور ایم ایس کی جانب سے صحافیوں کو حادثات کی معلومات اور ویڈیو کیمرہ چلانے سے منع کرنے پر صحافی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کے اصل حقائق عوام کو دیکھانے پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں