پارا چنار سبزی منڈی میں بدترین دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی

دھماکے کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نا ہے، کو ئی بھی سچا مسلمان اور محب وطن ملک عزیز میںانارکی پھیلانے اور حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، نائب امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پارا چنار میں سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول حملہ بد ترین دہشت گردی ہے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے،ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے چناب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جن کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نا ہے یہی ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اچھا نہیں سمجھتیں بلکہ ان کو ششوں کو نقصان پہنچا نا ہے ،انہوں نے کہا کہ کو ئی بھی سچا مسلمان اور محب وطن ملک عزیز میںانارکی پھیلانے اور حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس حملے میں ملک دشمن عناصر جن میں بھارت اسرائیل ،امریکہ اور ان کے کا رندے ملوث ہو سکتے ہیں ہیں جن کے خلاف فو ری کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہون نے کہا کہ اس حملے سے یقیناً پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر خراب ہو ئی ہے اور یہی دشمن کا مقصد ہے اور ایک طویل عرصہ سے دشمن یہی چالیں چلا آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہو نے والی دہشت گردی کے پیچھے یہی شرپسند عناصر ہی ملوث ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں ہم سب کو مل کر ان شرپسند عناصر کے خلاف مل کر مشترکہ جدوجہد کرتے ہو ئے اپنے دشمن کی چالوں کو بھانپتے ہو ئے ملک کا دفاع اور اس میں قیام امن کیلئے سب کو مل کر اپنا مو ثر کردار ادا کر نا ہو گا جس کے لئے آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا ،انہوں نے اس حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کیا اور کہا کہ حکومت ان دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری طو ر پر کاروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں