ملک کا دفاع اورقیام امن کیلئے سب کواپنا کردار ادا کر نا ہو گا ،حاجی اکرم ساگر چوہدری

اتوار 22 جنوری 2017 19:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)ملک میں ہو نے والی دہشت گردی کے پیچھے وہی شرپسند عناصر ہی ملوث ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں ہم سب کو مل کر ان شرپسند عناصر کے خلاف مل کر مشترکہ جدوجہد کرتے ہو ئے اپنے دشمن کی چالوں کو بھانپتے ہو ئے ملک کا دفاع اور اس میں قیام امن کیلئے سب کو مل کر اپنا مو ثر کردار ادا کر نا ہو گا جس کے لئے آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن حاجی اکرم ساگر چوہدری نے کیا وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول حملہ بد ترین دہشت گردی ہے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جن کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نا ہے ، ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اچھا نہیں سمجھتیں بلکہ ان کو ششوں کو نقصان پہنچا ناچاہتی ہیں ،آخر میںانہوں نے کہا کہ کو ئی بھی سچا مسلمان اور محب وطن ملک عزیز میںانارکی پھیلانے اور حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، اس حملے سے یقیناً پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر خراب ہو ئی ہے اور یہی دشمن کا مقصد ہے اور ایک طویل عرصہ سے دشمن یہی چالیں چلا آرہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری طو ر پر کاروائی کرے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں