تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق

پیر 23 جنوری 2017 19:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)دریائے چناب پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو روند ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ دریائے چناب پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار پچپن سالہ اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں