چنیوٹ،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری انتقال کرگئے، ایپکا کا اظہار تعزیت

منگل 24 جنوری 2017 23:52

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری قاری تاج محمد گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی وفات پر محمد ظفر اقبال جٹ چیئرمین ایپکا ضلع چنیوٹ و چیئرمین چناب ایمپلائرز یونین سی بی اے رجسٹرڈ چنیوٹ صدر سید ممتاز حسین شاہ، ایپکا چنیوٹ کے صدر چوہدری محمد ارشد گھمن سرپرست اعلیٰ سید نورالحسن شاہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ،انہوں نے ساری زندگی ملازمین کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ،ہم ان کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں