چنیوٹ،مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت کا حکم

منگل 24 جنوری 2017 23:52

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) چوہدری ظفر اقبال نعیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے گذشتہ روز ایک مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال کو سزا ئے موت اور دو لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ تین ملزمان محمد یار ،طارق محمود اور امان اللہ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ چوہدری ظفر اقبال نعیم نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر جاوید اقبال ولد محمد یار میانہ سکنہ محمدی شریف کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ سخت قید بھگتنا ہوگی ،علاوہ ازیں ہمراہی ملزمان محمد یار ،طارق محمود اور امان اللہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ،ملزما ن پر الزام تھا کہ انہوں نے محمد اسلم ولد میاں غلام حسن کھوکھر سکنہ محمدی شریف کو شاملاٹ زمین کے جھگڑا پر فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پولیس تھانہ بھوآنہ نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا ،جس کا فیصلہ سیشن جج نے سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں