دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ‘دہشت گرد درندے ہیں جو کہ بے گناہ شہریوں کو قتل عام کر رہے ہیں

بین المذاہب امن کمیٹی چنیوٹ سٹی کے چیئرمین مولوی مشتاق احمد کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 21:04

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بین المذاہب امن کمیٹی چنیوٹ سٹی کے چیئرمین مولوی مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد درندے ہیں جو کہ بے گناہ شہریوں کو قتل عام کر رہے ہیں ہم درگاہ حضرت سخی لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا مٹھی بھر دہشت گرد ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیںانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں اور حکومتی کارکردگی قابل تحسین ہے ہم تما م شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

ہم سانحہ لعل سخی شہباز قلندر کے دوران شہید ہونے والے اسی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں